امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین مذاکرات سے قبل کہا کہ چین ہمیشہ شمالی
کوریا کا ساتھی رہا ہے اور انہیں اس کا (چین کا) ساتھ ملے یا نہ ملے وہ
شمالی کوریا کے جوہری خطرے کے مسئلے کو اکیلا حل کرکے رہیں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ
اگر ضرورت پڑی تو امریکہ خود شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں سے نپٹ سکتا ہے۔برطانیہ کے اخبار فائنشئل ٹائمز میں شائع ہوئے انٹرویو میں انہوں نے کہا، اگر چین شمالی کوریا کے مسئلے کا حل نہیں کرے گا تو اس کا حل ہم کریں
گے۔